پنجاب میں شدید دھند اورسموگ کا الرٹ جاری

لاہور (آئی این پی )پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے میں شدید دھند اور اسموگ کا الرٹ جاری کردیا۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے میدانی اضلاع شدید دھند اوراسموگ کی زد میں آسکتے ہیں،گوجرانوالہ،شیخوپورہ،قصور،ننکانہ صاحب،فیصل آباد،جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ شامل ہیں۔پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق دھند اورسموگ سے ساہیوال، لیہ، کوٹ ادو، ملتان، بہاولپور، رحیم یار خان اور خانپور بھی زدمیں آسکتے ہیں