یو اے ای میں شدید دھند ، محکمہ موسمیات کا ریڈ اور یلو الرٹ جاری

 دبئی پولیس  کی ڈرائیوروں کو محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت،  خلاف ورزی پر جرمانے کی  وارننگ  
دبئی(آئی این پی ) متحدہ عرب امارات میں شدید ترین دھند کے باعث اماراتی محکمہ موسمیات نے ریڈ اور یلو الرٹ جاری کردیا۔اماراتی حکام کے مطابق دبئی کے مختلف علاقوں میں حدِ نگاہ انتہائی کم رہی، دھند مزید گہری ہو سکتی ہے لہذا شہری احتیاط کریں۔ دبئی پولیس نے ڈرائیوروں کو محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت کی اور خلاف ورزی پر جرمانے  کی وارننگ  بھی جاری کی ہے۔