جنرل ساحر شمشاد مرزا سے تاجک چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

 اسلام آباد(آن لائن) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے تاجک چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو، باہمی دفاعی تعاون کومزید فروغ دینے پر اتفاق۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کے دورے پر موجود تاکستان کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل سید زودا بوبوجن عبدالقدیر نے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی، بات چیت میں علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال اور مشترکہ اسٹریٹجک مفادات پر تبادلہ خیال کیا گیا