پاکستان کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد آزادی میں ان کیساتھ کھڑا ہے:تقریب سے خطاب
اسلام آباد (آئی این پی )چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے وطن کی حفاظت کے لیے پرعزم ہیں، پاکستان کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان میں گریجویشن پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔پریڈ کے مہمان خصوصی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ وطن کی حفاظت کے لیے پرعزم ہیں، پاکستان کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد آزادی میں ان کیساتھ کھڑا ہے، فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ افغانستان میں امن و استحکام خطے کے مفاد میں ہے۔