لاہور (آئی این پی ) بشری بی بی کی ہمشیرہ مریم ریاض وٹو نے 26نومبر کے احتجاج کے حوالے سے کہا ہے کہ ان کی بہن بشری عمران خان نے اپنے شوہر کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے جان کے خطرے کے باوجود میدان نہیں چھوڑا، عمران خان کی ہدایت کے مطابق بشری بی بی تقریبا دو دن کے مسلسل سفر کے بعد اسلام آباد پہنچیں جس کے بعد انہوں نے اسلام آباد سے واپس جانے سے انکار کیا کیونکہ واپس آنا عمران خان کی ہدایات کی خلاف ورزی ہوتا۔ سوشل میڈیا پر 26 نومبر کے واقعات اور بشری بی بی سے متعلق بیان جاری کرتے ہوئے مریم ریاض وٹو نے کہا کہ اس رات بشری بی بی کو گولیوں کا سامنا کرنا پڑا تاہم خطرے کے باوجود وہ کارکنوں کے ساتھ موجود رہیں جبکہ کئی نام نہاد رہنما موقع سے غائب ہوگئے تھے۔