8 ہفتوں سے خاندان کے افراد اور وکلاء کو بشری بی بی سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی
تاثر پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے عمران خان کو دھوکہ دے کر بہن کو باہر لانا چاہتی ہوں
لاہور(آئی این پی )بشری بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے کہا ہے بشری اپنے شوہر عمران خان کو دھوکا دینے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتیں، 8 ہفتوں سے خاندان کے افراد کو بشری بی بی سے ملنے کی اجازت دی گئی، حتی کہ وکلا کو بھی نہیں ملنے دیا جا رہا، ہمارے پاس بشری بی بی سے متعلق کوئی خبر نہیں ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں مریم وٹو نے کہا کہ کچھ ٹائوٹس کو استعمال کرکے یہ تاثر پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ میں عمران خان کو دھوکا دے کر اپنی بہن بشری بی بی کو باہر لانے کی کوشش کررہی ہوں، ہمارے خلاف ایک گھنائونہ منصوبہ بنایا جا رہا ہے، یہ لوگ کس طرح اتنا جھوٹ بول سکتے ہیں۔