3 ماہ گزر گئے، بشری بی بی کی خیریت کا کوئی علم نہیں، مریم ریاض وٹو

بشری کو والدہ کی بیماری کا علم ہے مگر انہیں اہلِ خانہ سے بات کی اجازت نہیں
لاہور(آئی این پی)بشری بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو  نے کہا ہے کہ تقریبا 3 ماہ گزر چکے ہیں لیکن انہیں بشری بی بی  کی خیریت سے متعلق  کوئی حال احوال معلوم نہیں۔مریم ریاض وٹو نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں لکھا کہ جب بھی گھر کی گھنٹی بجتی ہے تو ان کی والدہ یہ سمجھتی ہیں کہ شاید بشری آ گئی ہو، مگر  پھر  انہیں یاد آتا ہے کہ وہ جیل میں ہیں۔مریم ریاض وٹو کے مطابق والدہ یہ کہہ کر خود کو تسلی دیتی ہیں کہ انہوں نے بشری کو  اللہ کے سپرد کر دیا ہے اور اگر اس زندگی میں ملاقات نہ ہو سکی تو آخرت میں ضرور ہوگی