تمام ڈپٹی کمشنر قبضہ کیس پر روزانہ اجلاس کریں، عوام کو اطلاع دی جائے:مریم نواز
لاہور(آئی این پی ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بے سہارا بیواں کے قبضہ کیس کو ترجیحاً حل کرنے کاحکم دے دیا۔ایک بیان میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ناجائز قبضے کے کیس کے جلد حل سے عوام کو فوری ریلیف دینا چاہتے ہیں لہذا بے سہارا بیواں کے قبضہ کیس ترجیحا حل کیے جائیں۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے آرڈیننس 2025 کے مکمل نفاذ کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام ڈپٹی کمشنر ناجائز قبضہ کیس پر روزانہ اجلاس کریں، قبضے کے خلاف فوری حکومتی اقدامات کی اطلاع عوام تک پہنچانے کیلئے مساجد میں اعلانات کیے جائیں گے۔وزیراعلی مریم نواز نے ہرتحصیل میں اسسٹنٹ کمشنر آفس میں بھی قبضے کی درخواستیں وصول کرنے کی ہدایت جاری کی۔