بالی ووڈ بائیکاٹ کے دوران اکشے کمار نے سہارا دیا: وویک اوبرائے

 2000ء کی دہائی میں سلمان خان کے ساتھ عوامی تنازع کے باعث میرا کیریئر شدید متاثر ہوا تھا، اکشے نے اپنے شوز مجھے دئیے 
 ممبئی (آن لائن)  بالی ووڈ اداکار وویک اوبرائے نے انکشاف کیا ہے کہ کیریئر کے مشکل ترین دور میں اکشے کمار نے میرا بھرپور ساتھ دیا اور مجھے فلم انڈسٹری میں تنہا ہونے سے بچایا۔ایک حالیہ انٹرویو میں وویک اوبرائے نے بتایا کہ رام گوپال ورما کی فلم کمپنی سے شہرت حاصل کرنے کے بعد 2000ء کی دہائی میں سلمان خان کے ساتھ عوامی تنازع کے باعث میرا کیریئر شدید متاثر ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ اس تنازع کے بعد مجھے مسلسل کام سے محروم رکھا گیا، متعدد منصوبوں سے انکار کا سامنا کرنا پڑا اور میں شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہو گیا تھا۔وویک اوبرائے کے مطابق اسی دوران اکشے کمار نے مجھ سے رابطہ کیا۔ میں نے اکشے کو کہا کہ میں گھر پر ہوں اور بہت افسردہ ہوں، تقریباً آدھے گھنٹے بعد وہ میرے گھر پہنچ گئے اور میرے حالات کے بارے میں تفصیل سے بات کی ۔اداکار کے مطابق اکشے کمار نے مجھے کہا کہ میں شاید تمھارے تمام مسائل حل نہ کر سکوں، لیکن تمھاری مثبت سوچ بحال کرنے میں ضرور مدد کروں گا