الزام تراشی و بد دیانتی کا جواب وقار سے دینے والی سیاست کی ضرورت ہے،پی ٹی آئی رہنما کاٹوئٹ
اسلام آباد (آئی این پی) پی ٹی آئی کے رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ الزام تراشی اور بد دیانتی کا جواب وقار سے دینے والی سیاست کی ضرورت ہے۔سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ میں جس سیاست کا متمنی ہوں اس میں سیاسی مخالف دشمن نہیں تصور ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ اس سیاست کی ضرورت ہے جو انسانی وقار کی خواہش رکھتی ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ عورت کے کردار و جسم کا تمسخر اور جھوٹی تصاویر کا سہارا سیاست نہیں۔