’پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے وہاں اپنی بات کریں، وہاں چیزیں سامنے لائیں‘

’پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے وہاں اپنی بات کریں، وہاں چیزیں سامنے لائیں‘

پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ ملک کا سب سے سپریم ادارہ ہے اور وہاں اپنی بات رکھنی چاہیے۔

 انہوں نے کہا کہ جب لوگوں نے اٹک میں اپنے لشکر کے ساتھ احتجاج کیا، تو اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی آئی۔ گورنر پنجاب نے اتحادی حکومت کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک کے لیے مشترکہ کام کرنا ضروری ہے تاکہ حالات میں بہتری لائی جا سکے۔انہوں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات ملک کے مفاد میں نہیں ہیں اور اس سے فائدے کے بجائے صرف نقصان ہو رہا ہے۔ گورنر نے صحافیوں کے گھروں پر چھاپوں اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کی اور کہا کہ ایسے اقدامات جمہوریت کے خلاف ہیں۔