گاڑی سلپ ہونے کے باعث روڈ سے نیچے جا گری، حادثے میں ڈرائیور محفوظ رہا
مولانا فضل الرحمن کے بیٹے اسجد محمود کے اسکواڈ کی گاڑی کو سی پیک پر حادثہ پیش آیا
ڈی آئی خان(آئی این پی )جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے بیٹے مولانا اسجد محمود کے اسکواڈ کی گاڑی کو حادثے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمن کے بیٹے اسجد محمود کے اسکواڈ کی گاڑی کو سی پیک پر حادثہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق حادثہ وانڈہ یارک کے قریب پیش آیا، جس میں اسکواڈ کی گاڑی سلپ ہونے کے باعث روڈ سے نیچے جا گری۔ابتدائی طور پر پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت اسکواڈ کی گاڑی میں 4 افراد سوار تھے، جن میں سے 2 افراد جاں بحق جب کہ ایک زخمی ہو گیا۔ حادثے میں ڈرائیور محفوظ رہا۔ پولیس ذرائع کے مطابق شہید ہونے والوں کا تعلق ضلع لکی مروت سے ہے ۔