اسلام آباد کی احتساب عدالت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کے ریفرنس کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔
سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کی عدم دستیابی کے باعث ملتوی کی گئی، تاہم بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے گئے۔یہ وارنٹ بشریٰ بی بی کی مسلسل غیر حاضری کے سبب جاری کیے گئے تھے۔ عدالت نے اس بات کا عندیہ بھی دیا کہ اگر آئندہ سماعت پر ملزمان پیش نہ ہوئے تو مزید قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کے مبینہ غیر قانونی اثاثوں کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، اور ریفرنس کی مزید سماعت 2 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔