ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کے ریفرنس کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کے روبرو ہوئی۔
اس دوران عدالت نے بشریٰ بی بی کی درخواست پر انہیں ایک روزہ استثنا دیتے ہوئے سماعت کو کل تک ملتوی کر دیا۔ بشریٰ بی بی نے بیماری کی بنیاد پر عدالت سے حاضری سے استثنا کی درخواست کی تھی، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی دونوں کو 342 کے بیانات داخل کرانے کا حکم دیا اور ساتھ ہی ان کے وکلا اور بشریٰ بی بی کو کل عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی۔یہ کیس بشریٰ بی بی اور عمران خان کے اثاثوں اور غیر قانونی مالی معاملات سے متعلق ہے، جس میں ان پر الزام ہے کہ انہوں نے غیر قانونی ذرائع سے 190 ملین پاؤنڈز حاصل کیے۔ عدالت کی جانب سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق، دونوں ملزمان کو اپنے دفاع میں بیانات داخل کرانے کا موقع دیا جائے گا۔