بیجنگ، ٹورنٹو(آئی این پی )چین اور کینیڈا نے کسٹم ڈیوٹی کی دھمکی پر نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کر دیا۔نو منتخب امریکی صدر کی جانب سے گذشتہ روز دھمکی دی گئی تھی کہ وہ اقتدار سنبھالنے کے بعد پہلے روز سے ہی میکسیکو، کینیڈا اور چین سے آنے والی تمام درآمدات پر کسٹم ڈیوٹی عائد کر دیں گے۔چین کی جانب سے اس پر موقف سامنے آیا ہے کہ کسی بھی تجارتی جنگ میں کوئی کامیاب نہیں ہو گا۔ادھر کینیڈا نے ٹرمپ کو امریکا کے لئے توانائی کی ترسیل میں اپنے بنیادی کردار کی یاد دہانی کرائی ہے۔