اگر سپین اسرائیل کی حمایت سے انکار کرے گا تو امریکہ اس سے تجاری تعلقات ختم کردے گا
بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) سپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز ایسے وقت میں چین گئے ہیں جب امریکہ اور سپین کے درمیان سفارتی اور تجارتی تعلقات تاریخ کی بدترین سطح پر پہنچ چکے ہیں۔ یہ دورہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس غیر متوقع اعلان کے فوری بعد ہو رہا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ امریکہ سپین کے ساتھ تمام تر تجارتی تعلقات ختم کردے گا۔میگا جیو پالیٹکس کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ اگر سپین اسرائیل کی حمایت سے انکار کرے گا تو امریکہ اس سے تجاری تعلقات ختم کردے گا، امریکی تجارتی بائیکاٹ کے جواب میں وزیر اعظم پیڈرو سانچیز کا دورہ چین نہایت اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ سفارتی ماہرین اسے سپین کی جانب سے واشنگٹن کے دباؤ کے خلاف ایک مضبوط پیغام قرار دے رہے ہیں۔