سیاسی تحریک میں تشدد کا عنصر آجائے تو وہ ختم ہو جاتی ہے: علی محمد خان

 کوئی بھی سیاسی جماعت یا کارکن اداروں سے لڑتا ہے نہ لڑنا چاہیے،پی ٹی آئی رہنما کی میڈیا سے گفتگو
 اسلام آباد(آئی این پی )پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ جس بھی سیاسی تحریک میں تشدد کا عنصر آجائے تو وہ ختم ہو جاتی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ ہر جمہوری ملک میں لوگ پرامن طور پر مطالبات رکھ کر بیٹھ جاتے ہیں، پھر حکومت مذاکرات کرتی ہے اور مسائل کا حل نکل آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسا تو کہیں نہیں ہوتا جو گذشتہ رات ہوا اور کوئی بھی سیاسی جماعت یا کارکن اداروں سے لڑتا ہے نہ لڑنا چاہیے۔ علی محمد خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ایسا کوئی ارادہ نہیں تھا، لوگ پرامن طور پر بیٹھ گئے تھے تاہم جس بھی سیاسی تحریک میں تشدد کا عنصر آجائے وہ ختم ہو جاتی ہے۔