تعلیم یافتہ ہونا بھی کامیابی میں ایک اہم عنصر ہوتا ہے؛ کنگنا رناوت

 صرف لوگوں سے نہیں بلکہ خود سے بھی سچ بولتی ہوں،بالی ووڈ اداکارہ کی انٹرویو میں گفتگو
ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی متنازع بیانات دینے کے حوالے سے معروف اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ انکا فلمی کیریئر بالی ووڈ سپر  سٹار شاہ رخ خان سے زیادہ مشکل تھا، اس کی وجہ یہ ہے کہ میرے علاوہ کوئی اور گائووں سے نہیں آیا تھا، لہذا اسی لیے میری کامیابی زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ہر ایک کو یہ حق ہے کہ وہ اپنے کیریئر اور زندگی کے سفر پر فخر کرے اور یہ حق کنگنا رناوت کو بھی اسی طرح حاصل ہے کیونکہ میں بھی مختلف نہیں ہوں۔ہماچل پردیش کے گاوں بھملہ سے تعلق رکھنے والی 39 سالہ کنگنا نے حال ہی میں دہلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسٹار بننے کا سفر اور اب سیاست میں آنے کا میرا کیریئر بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان سے زیادہ مشکل تھا۔ کنگنا نے اپنے مشکل سفر کی وجہ دیہی اور شہری پس منظر کے فرق کو قرار دیا، انکا کہنا تھا کہ کانوینٹ تعلیم یافتہ ہونا بھی کامیابی میں ایک اہم عنصر ہوتا ہے۔کنگنا کے مطابق انکے علاوہ شاید ہی کوئی اور گائوں سے آیا ہو اور مرکزی دھارے میں کامیابی حاصل کی ہو۔