احتجاج سے متاثرہ تاجر پھر اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے‘توہین عدالت کی درخواست پر آج سماعت ہوگی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی احتجاج کے خلاف بلیو ایریا ایف سیون کے تاجروں نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔تاجروں نے پی ٹی آئی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی ہے۔چیف جسٹس عامر فاروق آج  تاجروں کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کریں گے، تاجروں نے درخواست میں سیکرٹری داخلہ اور دیگر کو بھی فریق بنایا ہے۔