اسلام آباد(آئی این پی )اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹس کے ججز سے منسوب بیان پر ایڈووکیٹ ایمان مزاری کے خلاف توہین عدالت کارروائی کی درخواست پر ابتدائی سماعت کے بعد درخواست کے قابلِ سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ایمان مزاری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی، جہاں شہری حافظ احتشام احمد ذاتی حیثیت میں بطور درخواست گزار پیش ہوئے۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ فریق نے ججز کے حوالے سے ایک تاثر دیا ہے کہ ججز میں تقسیم ہے۔جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ کونسے ججز کی بات کر رہے ہیں؟ جس پر درخواست گزار نے کہا کہ سر ان 5 ججز میں آپ بھی شامل ہیں