انگلش ویمنز ٹیم کی گول کیپر میری ایئرپس نے انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

انگلش ویمنز ٹیم کی گول کیپر میری ایئرپس نے انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

انگلینڈ کی ویمنز فٹبال ٹیم کی اسٹار گول کیپر میری ایئرپس نے یورپی چیمپئن شپ 2025 سے صرف ایک ماہ قبل انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔

 رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق، میری ایئرپس نے اپنے 8 سالہ شاندار کیریئر کے اختتام کا اعلان کیا ہے جس میں انہوں نے 2022 کے یورپی چیمپئن شپ اور 2023 کے ورلڈ کپ فائنل میں اہم کردار ادا کیا۔میری ایئرپس کو دو بار فیفا بیسٹ ویمنز گول کیپر کے اعزاز سے نوازا جا چکا ہے اور 2023 میں انہیں بی بی سی اسپورٹس پرسنالٹی آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی ملا۔ 2023 میں انہوں نے گولڈن گلوو ایوارڈ بھی حاصل کیا جس میں ان کی شاندار کارکردگی کو سراہا گیا۔حال ہی میں، چیلسی کی ہنہ ہیپٹن نے انہیں ٹیم میں ابتدائی جگہ سے محروم کر دیا، جس کے بعد انہوں نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا۔