اوکاڑہ : آشناسے مل کرخاوندقتل،ملزمان فرار

 اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ)بیوی نے آشنا سے مل کر خاوند کو مبینہ طور پر زہر پلا کر قتل کر دیا،ملزمان فرار ہوگئے، فیصل پارک کے رہائشی محنت کش شاہد کی بیوی طیبہ نے عیسیٰ وٹو اور کاشف عرف کاشی سے ناجائز تعلقات قائم کر رکھے تھے،شاہد نے اپنی بیوی کو متعدد بار منع کیا مگر وہ باز نہ آئی، وقوعہ کے روز ملزموں نے شاہد کو زبردستی زہر پلا دیا اور موقع سے فرار ہوگئے،شاہد کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال لایا گیا جہاں سے اسے ساہیوال ہسپتال ریفر کردیا گیا جو ہسپتال میں دم توڑ گیا،پولیس تھانہ صدر نے مقتول کے بھائی مجاہد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے سائنسی بنیادوں پر تفتیش شروع کر دی ہے۔