اوکاڑہ،24 گھنٹوں میں 21 ملزمان گرفتار

اوکاڑہ(خصوصی رپورٹ) اوکاڑہ پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف کارروائیوں میں 21 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کی ہدایات پر کارروائی کرتے ہوئے 8 اشتہاری مجرمان، 3 ٹارگٹڈ آفینڈر اور 2 عدالتی مفرور گرفتار کیے گئے۔پولیس نے 5 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2260 گرام چرس، 20 گرام آئس اور 20 لیٹر شراب برآمد کر لی، جبکہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 3 ملزمان سے 3 پسٹل اور 10 گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ مزید تیز کر دیا گیا ہے۔