9مئی مقدمات:30سرکاری گواہوں کو گرفتار کر کے پیش کرنیکا حکم

سرگودھا(خصوصی رپورٹ)انسداد دہشت گردی سرگودھا کی خصوصی عدالت میں 9 مئی میانوالی کے6 مقدمات کی سماعت کیدوران سرکاری گوا ہ پیش نہ ہو ئے، عدالت نے مقدمہ کی مزید سماعت 29 مئی تک ملتوی کر دی اور 30 سے زائد سرکاری گوا ہوں کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کردیا ،عدالت میں مجموعی طور پر 250 سے زائد گوا ہوں کے بیانات ریکارڈ ہوچکے ہیں ، پولیس کے مطابق 9 مئی کے مقدمات میں نامزد پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب خان ، احمد خان بھچر،صنم جاوید ، عالیہ حمزہ سمیت 300 ملز موں کو عدالت میں حاضری سے استثنیٰ حاصل ہے۔