متاثرہ اونٹنی کو لوڈر گاڑی میں عدالت پیش کیا گیا‘میڈیکل رپورٹ طلب، سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی
تھرپارکر(آئی این پی ) تھرپارکر کی تحصیل ڈاہلی کے گائوں بنگل رند میں اونٹنی پر مبینہ تشدد اور آنکھ ضائع ہونے کے واقعے سے متعلق کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ چھاچھرو کی عدالت میں ہوئی ہے۔ عدالت کے حکم پر اونٹنی کے مالک لیلو میگھواڑ متاثرہ اونٹنی کو لوڈر گاڑی میں عدالت کے سامنے پیش کیا۔ سماعت کے دوران اونٹنی کے مالک سمیت کیس میں گواہ نامزد دو افراد کے بیانات بھی قلمبند کئے گئے۔ عدالت نے متاثرہ اونٹنی کی میڈیکل رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ اونٹنی کو آئندہ سماعت تک مالک کے حوالے کرنے کا حکم بھی دیا گیا۔