تفتیشی افسر کو گواہوں کو پیش کرنے کیلئے آخری موقع ،آئندہ سماعت پر گواہوں کو پیش کیا جائے،عدالت
کراچی(آئی این پی ) لیاری آپریشن کے دوران پولیس پر حملہ اور اقدام قتل کیس میں تفتیشی حکام لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے خلاف گواہوں کو پیش کرنے میں ناکام رہے۔انسداد دہشتگردی عدالت میں لیاری آپریشن کے دوران پولیس پر حملہ اور اقدام قتل کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے تفتیشی افسر اور گواہوں کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کیا۔عدالت نے تفتیشی افسر کو گواہوں کو پیش کرنے کیلئے آخری موقع دیتے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر بنا کسی ناکامی کے گواہوں کو پیش کیا جائے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر انسپکٹر جمیل کو بھی طلب کر لیا۔ دوران سماعت لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ اور عبدالعزیز سربازی کو پیش کیا گیا۔انسداد دہشتگردی عدالت نے کیس کی سماعت 3 جولائی تک ملتوی کر دی۔