لاہور (کرائم رپورٹر) ایئر ایمبولینس سروس کے ذریعے میانوالی اور بہاولنگر ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے 2 افراد کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز شفٹ کر دیا گیا، انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں بلال اور عدنان شامل تھے۔ای ڈی پنز پروفیسر آصف بشیر کا کہنا تھا دونوں زخمیوں کو بروقت طبی امداد فراہم کی گئی۔ایک کو صحت یاب ہونے پر ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا جبکہ دوسرا زیر علاج ہے۔