ویب ڈیسک: پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ فتح راکٹ سسٹم دنیا بھر میں اپنی کارکردگی کا لوہا منوا چکا ہے۔
اللہ کی مدد سے پاک فضائیہ نے معرکہ بُنیان مَّرْصُوْص میں دشمن کے 6 جدید لڑاکا طیارے تباہ کیے، جن میں بھارت کے 3 رافیل طیارے شامل تھے۔فتح راکٹ سسٹم، جو ایک گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم ہے، 140 سے 700 کلومیٹر تک دوری پر دشمن کے مختلف اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ فتح ون سسٹم بیک وقت 8 راکٹس کو 8 مختلف اہداف پر فائر کر سکتا ہے، جبکہ فتح تھری اور فتح فور کی رینج بالترتیب 450 اور 700 کلومیٹر تک ہے۔دفاعی ماہرین کے مطابق یہ جدید ہتھیار پاکستان کی دفاعی طاقت کو ناقابل تسخیر بناتے ہیں اور دشمن کے دفاعی نظام کو مکمل طور پر ناکارہ بنا سکتے ہیں۔