سونے کی قیمت میں مسلسل کمی، آج بھی کمی کا رجحان برقرار

سونے کی قیمت میں مسلسل کمی، آج بھی کمی کا رجحان برقرار

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 9 ڈالر کم ہو کر 3,335 ڈالر پر آگئی، جس کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی دیکھے گئے۔مقامی سطح پر 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت 900 روپے کمی کے بعد 3,56,200 روپے ہو گئی جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 771 روپے کی کمی کے بعد 3,05,384 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 41 روپے کم ہو کر 4,031 روپے ہو گئی اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 36 روپے کمی کے بعد 3,455 روپے پر آ گئی۔تجارتی ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں کمی اور مقامی مارکیٹ میں طلب و رسد کی تبدیلی کے باعث اس کمی کا رجحان برقرار ہے۔