پاکستان اور بنگلہ دیش آج سے تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کا آغاز کریں گے

پاکستان اور بنگلہ دیش آج سے تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کا آغاز کریں گے

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ آج ڈھاکا کے شیر بنگلا نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پاکستانی وقت کے مطابق میچ کا آغاز سہ پہر 1 بجکر 15 منٹ پر ہوگا۔پہلے ون ڈے میں پاکستان کی جانب سے تین کھلاڑی ڈیبیو کریں گے:

صاحبزادہ فرحان – ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹاپ اسکورر رہ چکے ہیں
معاذ صداقت
شامل حسین
سیریز کی شیڈول
دوسرا میچ: 13 مارچ
تیسرا میچ: 15 مارچ
تمام میچز شیر بنگلا نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، ڈھاکا میں ہوں گے۔
کوچ کا اعتماد
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے نئی کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ ٹیم بہترین کارکردگی کے لیے تیار ہے۔