پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری

    لاہور (یواین پی) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما و سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے کیس کی منگل کو سماعت کی۔درخواست گزار کی جانب سے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ صنم جاوید نے موقف اختیار کیا کہ اسے سیاسی بنیادوں پر مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے نے ملزمہ کے خلاف ریاستی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر مواد اپ لوڈ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔