کراچی (آئی این پی )حکومت سندھ نے سرکاری تقریبات میں بچوں کے ذریعے مہمانوں کے استقبال، اجرک و ٹوپی دینے اور تحائف پیش کرنے کی روایت کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس حوالے سے محکمہ ایجوکیشن سندھ کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق تمام ڈائریکٹرز، پرنسپلز اور ہیڈ ماسٹرز کو فوری طور پر احکامات پر عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔