اجرک ہماری پہچان ایم کیو ایم کو اجرک فوبیا ہوگیا : ترجمان سندھ حکومت

جن نمبرز پلیٹس پر اعتراض ہو رہا ہے، ان کی مدد سے اصل یا جعلی کی شناخت  ممکن ہوگی
 ایم کیو ایم نفرت اور تعصب کی سیاست چھوڑ کر سندھ کے عوام کی حقیقی خدمت کرے:ترجمان

کراچی(آئی این پی ) سندھ حکومت کی ترجمان سمعتا افضال سید نے کہا ہے  ایم کیو ایم کو اجرک فوبیا ہوگیا ہے۔ایم کیو ایم پاکستان کے  رہنما فاروق ستار کے بیان پر ردعمل میں  سمعتا افضال نے کہاکہ سندھ کی ثقافت پر انگلی اٹھانے والے جان لیں کہ اجرک ہماری پہچان ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نفرت اور تعصب کی سیاست چھوڑ کر سندھ کے عوام کی حقیقی خدمت کرے۔ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ جن نمبرز پلیٹس پر اعتراض ہو رہا ہے، ان کی مدد سے آسانی سے کسی بھی گاڑی کی اصل یا جعلی شناخت کی پہچان ممکن ہوگی۔