خالد بشیر ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ پرائس کنٹرول ‘فخر اسلام ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ ہائر ایجوکیشن تعینات
فاروق منظور کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن تعینات کردیا گیا
لاہور(سپیشل رپورٹر)پنجاب حکومت نے مختلف سرکاری محکموں میں اہم تقرریاں اور تبادلے کردیئے۔محسن بلال ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ پرائس کنٹرول کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔خالد بشیر جو تعیناتی کے منتظر تھے انہیں ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ پرائس کنٹرول تعینات کر دیا گیا۔فخر اسلام ڈوگر تعیناتی کے منتظر افسر کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ ہائر ایجوکیشن جنوبی پنجاب مقرر کر دیا گیا۔فاروق منظور کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن تعینات کیا گیا ہے۔فرید احمد ایڈیشنل سیکرٹری آئی اینڈ سی محکمہ سروسزکو ایک کورس کے سلسلے میں محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔شاہ زیب حسنین ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن کو ایڈیشنل سیکرٹری آئی اینڈ سی محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈاکٹر نور العین فاطمہ کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سکول ایجوکیشن تعینات کر دیا گیا ہے۔سروش فاطمہ شیرازی کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ زراعت مقرر کیا گیا ہے۔نیاز احمد ڈائریکٹر اے اینڈ ایف پی ایچ اے ساہیوال کے عہدے پر تعینات تھے انہیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ساہیوال تعینات کر دیا گیا ہے۔محمد سلیم، ڈپٹی سیکرٹری ریگولیشن محکمہ سروسز کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سکلز ڈویلپمنٹ مقرر کیا گیا ہے۔شزہ رحمان کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ پرائس کنٹرول تعینات کیا گیا ہے۔خالد ارشاد مرزا ڈپٹی سیکرٹری محکمہ سکول ایجوکیشن کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ جنگلات و فشریز تعینات کیا گیا ہے۔یہ احکامات حکومت کی انتظامی کارکردگی کو بہتر بنانے اور محکموں میں پیشہ ورانہ مہارت کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔