زلزلے کے جھٹکے جھنگ، چنیوٹ، لالیاں اور بھوانہ سمیت گرد و نواح میں محسوس کئے گئے
زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 3.6 ریکارڈ‘ گہرائی 10 کلومیٹر ‘ مرکز قلات سے 180 کلومیٹر مشرق میں تھا
لاہور(آن لائن)پنجاب کے مختلف علاقوں میں طوفان، آندھی کے بعد زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی، پنجاب کے مختلف علاقوں میں طوفانی موسم کے بعد زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلے کے جھٹکے جھنگ، چنیوٹ، لالیاں اور بھوانہ سمیت گرد و نواح میں محسوس کیے گئے۔ بعض علاقوں میں جھٹکے معمولی نوعیت کے تھے تاہم لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، اور متعدد افراد گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.6 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز قلات سے 180 کلومیٹر مشرق میں واقع تھا۔