ملک کے مختلف علاقوں میںشدید آندھی‘بارش‘12افراد جاں بحق‘80زخمی

نواب شاہ میں طوفانی بارش  سے  درجنوں مکانات منہدم  ‘کھمبے گرگئے‘بجلی کا نظام درہم برہم 
 پشاور، چارسد ہ، نوشہر ہ اور بنوں میں آسمانی بجلی اور دیواریں گرنے سے2افراد جاں بحق ہوگئے
 بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، پوٹھوہار ‘ مشرقی پنجاب میں 5 سے 7 جون کے دوران بارش ہو سکتی ہے: این ڈی ایم اے
نواب شاہ‘پشاور‘اسلام آباد(آئی این پی)نواب شاہ میں طوفانی بارش کے باعث گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔ڈی سی شہید بینظیر آباد عبدالصمد نظاماٹی کے مطابق چھتیں اور دیواریں گرنے واقعات قاضی احمد ، خیر پور ناتھن شاہ اور دیگر علاقوں میں رونما ہوئے ، جاں بحق ہونے والوں میں 4 خواتین بھی شامل ہیں۔طوفان کے باعث بجلی کے درجنوں پول بھی گر گئے ‘پی ڈی ایم اے کی جانب سے گزشتہ روز ہونے والی تیز ہوائوں، آ ند ھی اور بارش کے باعث گھروں کی دیواریں اور چھتیں گرنے سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق تیز آندھی اور بارش کے باعث آسمانی بجلی اور گھروں کی دیواریں گرنے سے اب تک 2 افراد جاں بحق جبکہ 31 افراد زخمی ہوئے۔ جاں بحق افراد میں دو مرد جبکہ زخمیوں میں 7 خواتین، 16 مرد اور 8 بچے شامل ہیں۔حادثات صوبے کے مختلف اضلاع پشاور، چارسد ہ، نوشہر ہ اور بنوں میں پیش آئے۔جبکہ  این ڈی ایم اے نے آئندہ دنوں کے لیے بارش، گرمی اور ممکنہ خطرناک موسمی صورتحال کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔بلوچستان کے شہر نوکنڈی اور سبی گزشتہ روز ملک کے گرم ترین شہر رہے، جہاں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز دالبندین میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں رواں موسم کی اب تک کی سب سے زیادہ گرمی دیکھی گئی، جہاں پارہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔دوسری جانب قومی آفات سے نمٹنے کے ادارے این ڈی ایم اے نے 7 جون تک ملک کے مختلف علاقوں میں ممکنہ موسمی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی جائزہ رپورٹ جاری کر دی ہے۔رپورٹ کے مطابق آئندہ ہفتے کے دوران ملک کے جنوبی اور مشرقی علاقوں میں ہواؤں کے دو الگ سلسلے داخل ہوں گے۔ ایک طرف کمزور مرطوب ہوائیں جنوبی اور مشرقی علاقوں کو متاثر کریں گی، جبکہ دوسری جانب مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے شمالی حصوں پر اثر انداز ہوگا