پی اے ایف کے 20 فیصد انفرا اسٹرکچر کو تباہ کرنیکا دعوی غلط ہے:ڈائریکٹر بھارتی انسٹیٹیوٹ

نئی دہلی (آئی  این پی )بھارت کے انسٹی ٹیوٹ فار کونفلکٹ مینجمنٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اجے ساہنی نے بھارتی دعوں کی تردید کردی۔ایک بیان میں اجے ساہنی نے کہا  پاکستان ائیر فورس کے 20 فیصد انفرا سٹرکچر کو تباہ کرنے کا بھارتی میڈیا کا دعوی غلط ہے کیونکہ نقصان 20 فیصد سے بہت کم ہے۔انہوں نے بھارتی صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت میں عسکری معاملات میں سمجھنے والا کوئی بھی نہیں۔ اجے ساہنی کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت ہر کام کا سہرا اپنے سر لینے کی کوشش کرتی ہے اور موجودہ صورت حال میں بھارت واضح طور پر ہار رہا ہے۔