پی ایس ایل 11: پشاور زلمی کی کراچی کنگز کو 159 رنز سے بھاری شکست

پی ایس ایل 11: پشاور زلمی کی کراچی کنگز کو 159 رنز سے بھاری شکست

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 159 رنز سے شکست دے دی۔

پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3 وکٹوں کے نقصان پر 246 رنز کا بڑا مجموعہ اسکور کیا۔ کوشل مینڈس نے 109 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ کپتان بابر اعظم 87 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔اس کے علاوہ عبدالصمد نے صرف 12 گیندوں پر 40 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کا اسکور مزید بڑھایا۔ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی پوری ٹیم صرف 87 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ کراچی کنگز کی جانب سے اعظم خان 25 رنز بنا کر نمایاں رہے۔پشاور زلمی کی جانب سے ناہید رانا اور افتخار احمد نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔