نیلم منیر نے شوہر کے ہمراہ دبئی میں پہلی شادی شدہ تصویر شیئر کی

نیلم منیر نے شوہر کے ہمراہ دبئی میں پہلی شادی شدہ تصویر شیئر کی

اداکارہ نیلم منیر نے حال ہی میں اپنے شوہر محمد راشد کے ساتھ دبئی میں سیر کے دوران اپنی شادی کے بعد کی پہلی تصویر شیئر کی۔

 اس تصویر میں نیلم منیر اور ان کے شوہر ایک خوبصورت منظر کے پس منظر میں خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔نیلم منیر نے اس پوسٹ کے کیپشن میں اپنے مداحوں کے لیے ایک دلگداز دعا لکھتے ہوئے کہا کہ "یا اللّٰہ کریم، ہمیں محبت، ایمان، اعتماد اور ہم آہنگی کے ساتھ زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرما اور ہماری زندگی خوشیوں سے بھر دے، جو ہمیں طاقت اور اطمینان فراہم کر سکے۔"اداکارہ نے اپنی شادی کی خبر رواں ماہ اپنے مداحوں تک پہنچائی تھی، لیکن اس سے قبل ایک پوڈکاسٹ میں نیلم منیر نے کہا تھا کہ ان کا مستقبل قریب میں شادی کا کوئی ارادہ نہیں۔ تاہم کچھ دن بعد ہی انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی تصاویر شیئر کی اور اپنی خوشی کا اعلان کر دیا۔

یہ بھی دعویٰ کیا گیا تھا کہ نیلم منیر نے گزشتہ سال دسمبر میں خاموشی سے شادی کر لی تھی، مگر اس بارے میں چہ مگوئیوں کے بعد انہوں نے شادی کا باضابطہ اعلان اس سال کیا۔ اس دوران نیلم منیر نے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا، اور اپنی شادی کے بعد کی پہلی ویڈیو میں اپنی خوشی کا اظہار کیا۔نیلم منیر کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز نے ان کے مداحوں کے درمیان خوشی کی لہر دوڑا دی ہے، اور وہ اپنے نئے زندگی کے سفر کے آغاز کو بہت سراہا جا رہا ہے۔