مومنہ اقبال شوہر کے ہمراہ رومانوی فوٹو شوٹ پر تنقید کی زد میں

مومنہ اقبال شوہر کے ہمراہ رومانوی فوٹو شوٹ پر تنقید کی زد میں

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال اپنے شوہر حمزہ حبیب کے ساتھ کروائے گئے حالیہ رومانوی فوٹو شوٹ کی وجہ سے سوشل میڈیا پر صارفین کی تنقید کا سامنا کر رہی ہیں۔

مومنہ اقبال نے رواں سال جون میں حمزہ حبیب کے ساتھ نکاح کیا تھا، جس کی مختلف تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔ نکاح کی تقریبات میں شوبز شخصیات سمیت قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی تھی۔اداکارہ کی رخصتی کی تقریب ابھی ہونا باقی ہے، جس کے حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ یہ رواں سال نومبر یا دسمبر میں متوقع ہے۔ نکاح کے بعد مومنہ اقبال اپنے شوہر کے ساتھ مختلف مواقع کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہی ہیں۔حال ہی میں اداکارہ اور ان کے شوہر حمزہ حبیب کا سمندر کنارے کروایا گیا رومانوی فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا، جس میں دونوں کو خوشگوار انداز میں پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

جہاں کچھ مداحوں نے مومنہ اقبال اور ان کے شوہر کے درمیان محبت اور خوشی کو سراہا، وہیں کئی سوشل میڈیا صارفین نے ان تصاویر پر تنقید بھی کی۔تنقید کرنے والے صارفین کا کہنا ہے کہ ذاتی زندگی کے خوشگوار لمحات کو سوشل میڈیا پر زیادہ نمایاں کرنے سے گریز کرنا چاہیے، جبکہ بعض صارفین نے اسے محض ذاتی پسند اور خوشی کا اظہار قرار دیا۔واضح رہے کہ مومنہ اقبال پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں اور وہ متعدد کامیاب ڈرامہ سیریلز میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ ان کے مداح ان کی پیشہ ورانہ زندگی کے ساتھ ساتھ ذاتی زندگی میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔