لاہور: مسجد وزیر خان میں فوٹو شوٹ پر ماڈل اور فوٹوگرافر کے خلاف مقدمہ درج

لاہور: مسجد وزیر خان میں فوٹو شوٹ پر ماڈل اور فوٹوگرافر کے خلاف مقدمہ درج

ویب ڈیسک: لاہور کی تاریخی مسجد وزیر خان میں ماڈل فوٹو شوٹ کا معاملہ سنگین صورت اختیار کر گیا ہے، پولیس نے ماڈل اور فوٹوگرافر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ماڈل عزبیہ خان کی مسجد وزیر خان میں فوٹو شوٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس پر شہریوں اور صارفین کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔ صارفین نے مطالبہ کیا کہ مسجد کے تقدس کو پامال کرنے اور غیر مناسب لباس کے ساتھ مسجد میں داخل ہونے پر ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔معاملہ میڈیا پر آنے کے بعد والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کی مدعیت میں اکبری گیٹ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ مقدمے میں ماڈل عزبیہ خان اور فوٹوگرافر زین شاہ کو نامزد کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ دونوں نے بغیر اجازت اور چھپ کر صبح سویرے فوٹو اور ویڈیو شوٹ کیا جس سے مسجد کے تقدس کو ٹھیس پہنچی۔ پولیس کے مطابق مزید تحقیقات جاری ہیں اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔