اقوام متحدہ نے ایران-اسرائیل کشیدگی میں پاکستان کی سفارتی کوششوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کر دیا

اقوام متحدہ نے ایران-اسرائیل کشیدگی میں پاکستان کی سفارتی کوششوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کر دیا

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایران پر امریکی اور اسرائیلی جنگ کے تناظر میں پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا اور مکمل حمایت کا اظہار کیا۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک گفتگو میں گوتریس نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی جاری سفارتکاری انتہائی اہم ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کشیدگی کم کرنے اور مسائل کے حل کے لیے سفارتکاری اور مکالمے کو واحد راستہ سمجھتا ہے اور اقوام متحدہ کو اس عمل میں ناگزیر قرار دیا۔پاکستان نے خطے میں بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر اپنی سفارتی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔ اسحاق ڈار نے مصر اور ترکی کے وزرائے خارجہ سے رابطے کیے، اور 30 مارچ کو اسلام آباد میں اہم سفارتی اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں ترکی، مصر اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے۔پاکستان حالیہ ایران-اسرائیل و امریکا کشیدگی میں ممکنہ ثالث کے طور پر ابھر رہا ہے اور مختلف ممالک کے ساتھ رابطوں کے ذریعے امن قائم رکھنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔