ملک بھر کے 10 حاجی کیمپوں میں تربیت، ویکسینیشن 8 اپریل سے شروع
تربیتی سیشن کے دوران ٹکٹ، ویزا، شناختی لاکٹ اور لگیج ٹیگ فراہم کیے جا ئینگے
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ )وزارتِ مذہبی امور نے حکومتی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہو ئے حج تربیت، ویکسینیشن اور ادویات پیکنگ کی سہولیات ایک ہی دن فراہم کرنے کا فیصلہ کیاہے، اس ضمن میں ملک بھر کے 10 حاجی کیمپوں میں بیک وقت تربیت اور ویکسینیشن کا عمل 8 اپریل سے شروع ہوگا ،عازمین کی تربیت اور ویکسینیشن کے لئے متعلقہ حاجی کیمپ میں شرکت لازمی قرار دی گئی ہے۔ترجمان کاکہنا ہے کہ تربیتی سیشن کے دوران ٹکٹ، ویزا، شناختی لاکٹ اور لگیج ٹیگ بھی فراہم کیے جائیں گے،عازمین حج اصل شناختی کارڈ اور تصویر والی کمپیوٹرائزڈ بینک رسید ہمراہ لائیں،حاجی کیمپوں میں کرنسی کے تبادلے کے لیے بینکوں کے کاؤنٹرز بھی ہوں گے۔