چیچہ وطنی،غازی آباد(خصوصی رپورٹ )ایڈیشنل سیشن جج محمد شفیق نے تھانہ اوکانوالہ کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سنا دیا۔نواحی گا ئوں 48 بارہ ایل میں ملزم قدیر وغیرہ نے اسی گا ئوں کے رہائشی علی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا جس پر عدالت نے مدعی مقدمہ کے وکیل جاوید چوہدری ، اسفند چوہدری کے دلائل سے متفق ہوکر قدیر کو دفعہ 302 کے تحت عمر قید پانچ لاکھ روپے ہرجانہ و دفعہ 324 کے تحت 10 سال کی سزا کا حکم سنایا۔