پیپلز پارٹی لاہور کے عہدیداروں کو وارننگ

تمام ٹائونوں کے عہدیداروں کو بذریعہ خطوط اور زبانی وارننگ دی گئی
لاہور (کرائم رپورٹر)پیپلزپارٹی لاہور کے صدر فیصل میر کی اہداف پورے نہ کرنے والے پارٹی عہدیداروں فارغ کرنے کی وارننگ دے دی ،پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے بھی اہداف پورے نہ کرنے والے پارٹی عہدیداروں فارغ کرنے کی اجازت دے دی،تمام ٹائونوں کے عہدیداروں کو بذریعہ خطوط اور زبانی وارننگ دی گئی،خطوط جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی لاہور ڈاکٹر عائشہ شوکت نے جاری کئے،تمام ٹائونوں کے عہدیداروں کو اہداف بھی تفویض کر دئیے، فیصل میر نے 28 مارچ کو تمام ٹاونوں کی میٹنگ طلب کر لی۔