آصف زرداری پارٹی قیادت سے ناراض
پارٹی کو پنجاب میں مضبوط بنانے کیلئے مرکزی اورصوبائی قیادت کو ہدایات،گورنر سردارسلیم حیدر کی کارکردگی کوسراہا،گورنر ہائوس میںپاکستان پیپلزپارٹی کے عہدیداروں سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
لاہور(خصوصی رپورٹ)صدر مملکت آصف علی زرداری نے سمبڑیال پی پی 52 ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کی شکست پر پارٹی عہدیداران سے ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کی لاہور گورنر ہائوس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے عہدیداروں سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کی قیادت سے ملاقات میں آصف علی زرداری نے سمبڑیال پی پی 52 کے ضمنی الیکشن میں شکست پر پارٹی عہدیداروں کی کارکردگی پر تنقید کی اور شکست پر جھاڑ پلائی۔صدر آصف علی زرداری نے پارٹی کو پنجاب میں مضبوط بنانے کیلئے مرکزی اورصوبائی قیادت کو ہدایات جاری کیں۔علاوہ ازیں صدر مملکت آصف علی زرداری نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی کارکردگی کو سراہا۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے پنجاب میں پیپلزپارٹی کو درپیش مسائل کے بارے میں صدر اصف علی زرداری کو بریفنگ دی تھی۔