پی سی بی نے نسیم شاہ کو میڈیا پالیسی کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا

پی سی بی نے نسیم شاہ کو میڈیا پالیسی کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو سینٹرل کانٹریکٹ اور میڈیا پالیسی کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔

نسیم شاہ کو یہ نوٹس بورڈ کے ڈسیپلنری فریم ورک کے تحت بھیجا گیا ہے، اور انہیں معین کردہ مدت میں جواب جمع کرانا ہوگا۔ اس کے بعد پی سی بی مزید کارروائی کا فیصلہ کرے گا۔پی سی بی کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ بورڈ اپنے پیشہ ورانہ معیار، معاہدے کی پاسداری اور کھیل کی ساکھ کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔