ویب ڈیسک:پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
نسیم شاہ نے پہلے ون ڈے کے دوران اپنے 8 ویں اوور میں کریمپس (پٹھوں میں کھچاؤ) کا سامنا کیا تھا، جس کے باعث وہ اوور مکمل نہیں کر سکے اور میدان سے باہر چلے گئے تھے۔
ٹیم کے ذرائع کے مطابق نسیم شاہ اب مکمل طور پر فٹ ہو چکے ہیں اور انہوں نے کریمپس سے چھٹکارا پا لیا ہے۔ نسیم شاہ نے حالیہ ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا اور اس دوران انہیں کسی قسم کی تکلیف محسوس نہیں ہوئی۔ ان کی بولنگ بھی معمول کے مطابق ہوئی، جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ وہ اب مکمل طور پر فٹ ہیں اور دوسرے ون ڈے میں ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز جاری ہے، جس کا دوسرا میچ 8 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ اس وقت سیریز میں آسٹریلیا کو 1-0 کی برتری حاصل ہے۔