ہانگ کانگ(آئی این پی )مشرق وسطی کی صورتحال، ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں مندی کا رجحان برقرار رہا۔غیرملکی خبر رساںادارے کے مطابق ہانگ کانگ کے ہانگ سینگ انڈیکس میں 2 فیصد مندی ریکارڈ کی گئی، جاپان کے نکی انڈیکس میں تقریبا صفر اعشاریہ 27 فیصد کمی ہوئی، تھائی لینڈ سٹاک مارکیٹ میں بھی 1 اعشاریہ 22 فیصد مندی دیکھی گئی، چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں ایک فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔واضح رہے کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بھی شدید مندی رہی، ہنڈرڈ انڈیکس 5 ہزار 405 پوائنٹس کمی سے 1 لاکھ 52 ہزار 907 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔