امریکہ اسرائیل اور ایران کے حملوں کے بعد ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں مسلسل مندی

ہانگ کانگ (آئی این پی) امریکا، اسرائیل اور ایران کے حملوں کے بعد ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں مسلسل تیسرے روز بھی مندی دیکھی جا رہی ہے۔کورین اسٹاک ایکسچینج میں 6 اور جاپان کی منڈیوں میں 3 فیصد گراوٹ دیکھی گئی۔  امریکی مارکٹس میں بھی منفی رجحان رہا۔ادھر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں، برینٹ خام تیل 83 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ سونے کی فی اونس قیمت 88 ڈالر اضافے سے5 ہزار 176 ڈالر ہو گئی۔ یورپ میں بھی گیس کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔